(24 نیوز)تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کہا ہے کہ لانگ مارچ ہر صورت اسلام آباد پہنچے گا، ڈرنے والے نہیں۔ کہا تھا نہیں جھکوں گا، مزید ڈٹ کر مقابلہ ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق وزیرآباد کے کچہری چوک کے قریب کنٹینر پر فائرنگ کے بعد عمران خان نے لانگ مارچ آج کے روز ختم کرنے کا حکم دیدیا۔فائرنگ کے واقعے میں زخمی ہونے والے چیئرمین تحریک انصاف نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پی ٹی آئی لانگ مارچ کل دن 11 بجے سے دوبارہ سے شروع ہو گا، لانگ مارچ ہر صورت اسلام آباد پہنچے گا، ہم کسی سے ڈرنے والے نہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں بھاگنے یا ڈرنے والے نہیں، کہا تھا کہ نہیں جھکوں گا، اب پھر کہہ رہا ہوں مزید ڈٹ کر مقابلہ ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان پر فائرنگ، وزیراعظم ہاﺅس میں اہم اجلاس جاری