عمران خان پر قاتلانہ حملہ، نواز شریف اور مریم نواز کی مذمت، صحتیابی کیلئے دعا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر قاتلانہ حملے کے بعد قائد ن لیگ میاں نواز شریف اور مریم نواز کے مذمتی بیانات آگئے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں نواز شریف نے کہا "میں عمران خان اور ان کے ساتھیوں پر فائرنگ کی مذمت کرتا ہوں اور زخمیوں کی صحتیابی کیلئے دعا گو ہوں۔"
میں عمران خان اور ان کے ساتھیوں پر فائرنگ کی مذمت کرتا ہوں اور زخمیوں کی صحتیابی کے لئیے دعا گو ہوں۔
— Nawaz Sharif (@NawazSharifMNS) November 3, 2022
دوسری جانب مریم نواز کا اپنے بیان میں کہنا تھا "عمران خان پر فائرنگ کی مذمت کرتی ہوں اور ان سمیت تمام زخمیوں کی صحت کیلئے اللہ تعالی سے دعاگو ہوں۔"
عمران خان پر فائرنگ کی مزمت کرتی ہوں اور ان سمیت تمام زخمیوں کی صحت کے لیے اللّہ تعالی سے دعاگو ہوں۔
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) November 3, 2022
اس سے قبل وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا تھا " عمران خان کی ریلی میں فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں۔ وزیر داخلہ سے واقعے کی فوری رپورٹ طلب کی ہے۔ عمران اوردیگر زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلیےدعاگو ہیں۔سکیورٹی/واقعے کی تحقیقات میں وفاق پنجاب حکومت سے تمام ممکنہ تعاون کرے گا۔ ملکی سیاست میں تشدد کی کوئی جگہ نہیں ہونی چاہئے۔"
یہ بھی پڑھیں: