(24نیوز) عمران خان پر فائرنگ کے واقعے پر مشتعل پی ٹی آئی کارکنان نے فیصل آباد میں وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کے گھر پر حملہ کر دیا اور توڑ پھوڑ کی۔ تحقیقات مکمل ہونے سے پہلے ہی تحریک انصاف کے کارکنان نے رانا ثناءاللہ کو موردالزام قرار دیتے ہوئے ان کے گھر پر دھاوا بول دیا اور توڑ پھوڑ کی۔
واضح رہے کہ پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں اللّٰہ والا چوک میں پی ٹی آئی لانگ مارچ کے دوران عمران خان کے کنٹینر پر فائرنگ ہوئی ہے، جس میں عمران خان سمیت پی ٹی آئی کے متعدد رہنما بھی زخمی ہوئے ہیں ، عمران خان کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔