(24 نیوز)پی ٹی آئی کا وزیر اعظم ،وزیر داخلہ پر مقدمہ کرنے کا اعلان کردیا ۔
اسد عمر نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ قوم کو بتانا چاہتا ہوں کہ ڈاکٹرز نے بتایا ہے کہ خان صاحب کو زخم آئے،عمران خان کی حالت خطرہ سے باہر ہے،گولیوں کی پیلٹ لگے، ہڈی اور ران پر گولی لگی،عمران خان بار بار یہ کہتا ہے کہ ملک کی حقیقی آزادی کیلئے جان دینے کو تیار ہوں،اس حادثہ کے بعد عمران خان کی ملک کیلئے جان دینے کی بات پر کسی کو شک نہیں ہونا چاہیے۔
دو روز قبل عمران خان کو بتایا کہ خطرہ ہے، مگر انہوں نے کہا کہ ہم جہاد کیلئے نکلے ہیں،عمران خان نے قوم کو پیغام دیا ہے کہ 3 لوگوں نے یہ سب کچھ کروایا،عمران خان نے کہا ہے کہ میرے اوپر حملہ شہباز شریف، رانا ثناءاللہ اور دیگر ہیں۔میرے اوپر قاتلانہ حملہ انہوں نے کروایا، ان کو فوری عہدے سے ہٹایا جائے، ایسا نہ ہوا تو ملک گیر احتجاج ہوگا۔
ضرور پڑھیں :عمران خان پر قاتلانہ حملہ، ایک شخص جاں بحق، سابق وزیراعظم سمیت7 افراد زخمی
پی ٹی آئی رہنما اسلم اقبال نے کہا ہے کہ شہباز شریف، رانا ثناءاللہ اور دیگر پر ایف آئی آر کروانے جا رہے ہیں ،وزیر اعلیٰ پنجاب نے معاملہ پر جے آئی ٹی بنانے کے احکامات دے دیے ہیں۔اگلی کال کا انتظار کر رہے ہیں، خان صاحب جو حکم دینگے، اب وہی ہوگا۔
پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ رانا ثنا نے عمران خان کو قتل کی دھمکی دی، انہیں فوری طور پر گرفتار کیا جائے۔رانا ثنا اللّٰہ نے عمران خان کو قتل کی دھمکی دی، آج ہم نے دیکھا کہ عمران خان پر قاتلانہ حملہ کر دیا گیا۔ رانا ثنا اللّٰہ کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے، رانا ثنا کے بیانات اس کے عزائم کے گواہ ہیں۔
واضح رہے کہ پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں اللّٰہ والا چوک میں پی ٹی آئی لانگ مارچ کے دوران عمران خان کے کنٹینر پر فائرنگ ہوئی ہے، جس میں عمران خان سمیت پی ٹی آئی کے متعدد رہنما بھی زخمی ہوئے ہیں ، عمران خان کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔