گولی لگنے سے چیئرمین پی ٹی آئی کی پنڈلی کی ہڈی فریکچر ہوئی ، ڈاکٹر فیصل سلطان 

Nov 03, 2022 | 20:35:PM
شوکت خانم ہسپتال، سی ای او، ڈاکٹر فیصل سلطان، گلی کے ٹکڑے، ٹانگ میں موجود،
کیپشن: ڈاکٹر فیصل سلطان، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)شوکت خانم ہسپتال کے سی ای اور ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہاہے کہ گولی کے ٹکڑے عمران خان کی ٹانگ میں موجود ہیں ، گولی لگنے سے چیئرمین پی ٹی آئی کی پنڈلی کی ہڈی فریکچر ہوئی ہے۔
ڈاکٹر فیصل سلطان کاکہناتھا کہ عمران خان کا شوکت خانم ہسپتال میں علاج جاری ہے، عمران خان کا علاج ڈاکٹروں کی ماہر ٹیم کررہی ہے، ان کاکہناتھا کہ گولی کے ٹکڑے عمران خان کی ٹانگ میں موجود ہیں ، عمران خان کو آپریشن تھیٹر لے جایا جا رہاہے ،سی ای او شوکت خانم ہسپتال نے کہاکہ عمران خان کا بلڈپریشر نارمل ہے، عمران خان کی ٹانگ کے ایکسرے اور سی ٹی سکین کئے گئے ہیں ، پنڈلی کی ہڈی فریکچر ہوئی ہے ،ان کاکہناتھا کہ میڈیکل بورڈ میں سرجن، آرتھو پیڈک، فزیشن ودیگر شامل ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان پر قاتلانہ حملہ، نواز شریف اور مریم نواز کی مذمت، صحتیابی کیلئے دعا