(24 نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے فائرنگ کرنے والے ملزم کا ویڈیو بیان لیک کرنے کے واقعہ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ تھانے کے ایس ایچ او سمیت سارے عملے کو معطل کر دیا ،وزیر اعلیٰ پنجاب نے انسپکٹر جنرل پولیس کو غیر ذمہ دار اہلکاروں کےخلاف سخت تادیبی کارروائی کی ہدایت کردی ۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں وزیر اعلیٰ چودھری پرویزالٰہی کی زیر صدارت ہنگامی اجلاس ہوا، اجلاس میں فائرنگ کے واقعہ کا جائزہ لیا گیا ،انسپکٹر جنرل پولیس، سپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان،شفقت محمود، ایم پی اے حافظ عمار یاسر، اختر ملک،میاں محمودالرشید، پرنسپل سیکرٹری وزیر اعلیٰ محمد خان بھٹی، کمشنر لاہورڈویژن، سی سی پی او لاہور اور متعلقہ حکام نے لاہور اجلاس میں شرکت کی۔
چودھری پرویز الٰہی نے کہاکہ وزیرآباد تھانے کے تمام عملے کے موبائل قبضے میں لے لئے گئے ، موبائل فونز کا فرانزک آڈٹ کرایا جائے گا، وزیر اعلی پنجاب کا بیان لیک ہونے کے واقعہ کی انکوائری کا حکم دیدیا۔چودھری پرویز الٰہی نے آئی جی پنجاب کو ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ تحقیقات کرکے محرکات سامنے لائے جائیں۔
یہ بھی پڑھیں: گولی لگنے سے چیئرمین پی ٹی آئی کی پنڈی کی ہڈی فریکچر ہوئی ، ڈاکٹر فیصل سلطان