سابق وزیر اعظم عمران خان کی شوکت خانم ہسپتال میں سرجری مکمل 

Nov 03, 2022 | 21:09:PM

(24 نیوز)سابق وزیر اعظم عمران خان کی شوکت خانم ہسپتال میں سرجری مکمل کرلی گئی۔
تفصیلات کے مطابق عمران خان کی دائیں پنڈلی پر گول کا زخم آیا ہے،سرجنز کی ٹیم نے عمران خان کی پنڈلی سے گولی کا ٹکڑا نکال دیا، چیئرمین پی ٹی آئی شوکت خانم ہسپتال میں روبصحت ہیں۔

قبل ازیں سی ای او شوکت خانم ہسپتال ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا تھا کہ  گولی کے ٹکڑے عمران خان کی ٹانگ میں موجود ہیں ،عمران خان کی ٹانگ کے ایکسرے اور سی ٹی سکین کئے گئے ہیں ، پنڈی کی ہڈی فریکچر ہوئی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: ملزم کا ویڈیو بیان لیک کرنے پرایس ایچ او سمیت پورا عملہ معطل

مزیدخبریں