لانگ مارچ پر فائرنگ، وفاق کی پنجاب حکومت کو جے آئی ٹی بنانے کی ہدایت
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر فائرنگ کے واقعہ میں وفاق نے پنجاب حکومت کو جے آئی ٹی بنانے کی ہدایت کردی ،وفاقی حکومت نے واقعے پر اظہارتشویش کیا اور شفاف تحقیقات پر زوردیاہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاق نے پنجاب حکومت کو جے آئی ٹی بنانے کا مراسلہ لکھ دیا ،مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ جے آئی ٹی میں سینئر پولیس افسران اور خفیہ اداروں کے نمائندوں شامل کیا جائے ، مراسلہ میں مزیدکہاگیاہے کہ جے آئی ٹی واقعے کی شفاف انکوائری عمل میں لا سکیں ۔ وزارت داخلہ نے مراسلہ چیف سیکرٹری پنجاب،آئی جی پنجاب،اور ایڈیشنل سیکرٹری کو ارسال کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان پر قاتلانہ حملہ، جمائمہ نے اہم ٹوئٹ کردی