پشاور کے احتجاج میں جوٹینک دکھایا گیا ، وہ پولیس کی بکتر بند گاڑی تھی 

Nov 03, 2022 | 22:08:PM

(24 نیوز)پشاور میں پی ٹی آئی کارکنوں کے ٹینک پرچڑھ کر احتجاج کرنے کی حقیقت سامنے آگئی ۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پرہونے والے قاتلانہ حملے کیخلاف ملک بھر میں احتجاج کیا جا رہا ہے ، جس کی سیاسی ،عسکری اور مذہبی قیادت کی جانب سے شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ۔
پشاور میں بھی عمران خان پر فائرنگ کے واقعے کے خلاف پی ٹی آئی کارکنوں نے احتجاج کیا ،حکومت کی جانب سے امن وامان کیلئے شہر بھر میں پولیس کی نفری کو تعینات کیاگیا، اسی دوران مشتعل کارکن پولیس کی بکتر بند گاڑی پر سوار ہو گئے اور اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا۔
جس کے بعد سوشل میڈیا پر فوٹیج جاری ہوئی جس میں دکھایا گیا کہ کارکن ایک ٹینک پر کھڑے ہو کر احتجاج کر رہے ہیں، لیکن حقیقت میں وہ ٹینک نہیں پولیس کی بکتر بند گاڑی تھی ۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کا وزیر اعظم ،وزیر داخلہ پر مقدمہ کرنے کا اعلان

مزیدخبریں