(24 نیوز)مسلم لیگ ق کے رہنما اور وفاقی وزیر سرمایہ کاری چودھری سالک حسین نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر فائرنگ کے واقعے کی مذمت کی۔
وفاقی وزیر چودھری سالک حسین نے اپنے مذمتی بیان کہاہے کہ نفرت اور احتجاج کی سیاست کو روکنا ہوگا ،قوم اس تفریق کی حمایت نہیں کر سکتی ، چودھری سالک حسین نے کہاکہ جاں بحق اور زخمی ہونیوالے افراد کے ساتھ اظہار تعزیت کرتے ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان پر قاتلانہ حملہ، امریکا نے بھی بیان جاری کردیا