(ویب ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر حملے کے خلاف فیصل آباد میں فرخ حبیب کی قیادت میں ہونے والے دھرنے پر فائرنگ کی گئی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں فرخ حبیب نے بتایا کہ ڈی ٹائپ پل فیصل آباد پر ہمارے دھرنے پر فائرنگ کروائی گئی۔ یہ امپورٹڈ حکومت جو مرضی کرلے ہم کھڑے ہیں، یہیں کھڑے ہیں اور ڈٹ کر کھڑے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان پر قاتلانہ حملہ، امریکا نے بھی بیان جاری کردیا