عمران خان پر قاتلانہ حملے کے بارے میں اعجاز چودھری نے بڑا دعویٰ کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )رہنما اعجاز چودھری نے لانگ مارچ پر حملے کے بعد کنٹینر پر دعویٰ کیا کہ انہوں نے کل رات احمد چٹھہ کوفون پر بتایاتھا کہ وزیرآباد میں عمران خان پر قاتلانہ حملہ ہوگا ۔
کنٹینر پر لانگ مارچ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے اعجاز چودھری نے کہاکہ ڈی پی او کو احمد چٹھہ نے اس سازش کے بارے میں اور اس منصوبہ بندی کے بارے میں بتا دیا تھالیکن کوئی انتظام نہیں کیاگیا ۔
واضح رہے کہ وزیرآباد کے کچہری چوک میں تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے دوران عمران خان کے کنٹینر کے فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں عمران خان سمیت 9 افراد زخمی ہوئے جبکہ ایک کارکن شہید ہوگیا ۔
پی ٹی آئی رہنما اعجاز چودھری نے لانگ مارچ پر حملے کے بعد کنٹینر پر دعویٰ کیا کہ انہوں نےکل رات احمد چٹھہ کوفون پر بتایاتھا کہ وزیرآباد میں عمران خان پر قاتلانہ حملہ ہوگا ۔ایک کارکن شہید ہوگیا اور ہمارے چار لیڈر زخمی ہوئے۔ ، pic.twitter.com/BAPhDGQDMh
— 24 News HD (@24NewsHD4) November 3, 2022
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب کے دھرنے پر گولیاں چل گئیں