ٹونٹی فور نیوز کی اسپیشل ٹرانسمشن میں سابق کرکٹرز نے پاکستان ٹیم کی اچھی پارٹنر شپس کو ٹیم کی جیت کی وجہ قرار دےدیا۔

Nov 03, 2022 | 23:53:PM

(24نیوز) ٹونٹی فور نیوز کی اسپیشل ٹرانسمشن ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ ہنگامہ میں سابق کرکٹرز نے پاکستان ٹیم کی اچھی پارٹنر شپس کو سراہتے ہوئے اسے ٹیم کی جیت کی وجہ قرار دیا۔
سابق کرکٹر سلیم ملک کا کہنا تھا کہ نواز اور افتخار کی پارٹنر شپ اور بعد میں افتخار اور شاداب کی شاندار پارٹنر شپ نے پاکستان ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کیا۔ انھوں نے حارث کے اچھے کھیل کو بھی سراہتے ہوئے کہا کہ حارث نے جارحانہ کھیل کھیلتے ہوئے 3چھکوں اور 2چوکوں کی مدد سے 28 رنز اسکور کئے اور ٹیم کو ایک اچھا مومینٹم دیا جسے نواز ، افتخار پارٹنرشپ اور بعد میں افتخار اور شاداب اپنی شاندار پارٹنر شپ سے آگے لے کر چلے اور پاکستانی ٹیم کی جیت کو یقینی بنایا۔ 
سابق فاسٹ باولر وہاب ریاض کا کہنا تھا کہ حارث روف نے اچھا کھیل پیش کیا اور 11گیندوں پر 28 رنز اسکور کر کے ٹی ٹونٹی کھیل کے مزاج کے مطابق ایک اچھا مومینٹم بنایا جسے باقی کھلاڑی آگے لے کر چلے۔ انھوں نے کہا کہ شاداب ایک میچ فینیشر ہے اور اس نے آج پاکستانی ٹیم کی دوسری تیزترین ففٹی کرکے ثابت کیا کہ وہ ایک میچ فینیشر ہے۔
سابق فاسٹ باولر محمد عامر کا کہنا تھا کہ حارث روف نے آج تیسرے نمبر پے آکے اچھا کھیل پیش کیا اور 11گیندوں پے 28 رنز اسکور کر کے ٹی ٹونٹی کھیل کے مزاج اور تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے اچھا کھیل پیش کیا۔انھوں نے کہا کہ شاداب اور افتخار کی پارٹنر شپ نے جیت میں بہت اہم کردار ادا کیا اور سیمی فائنل میں پہنچنے کے امکانات کو دوبارہ زندہ کیا۔ 

مزیدخبریں