غیرقانونی مقیم افراد کی مدد کرنے والوں سے کوئی رعایت نہیں ہوگی، محسن نقوی

Nov 03, 2023 | 00:02:AM

(دُرِ نایاب) نگران وزیراعلیٰ پنجاب سید محسن رضا نقوی کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں صوبے میں امن و امان کی صورتحال اور پنجاب میں غیرقانونی مقیم غیرملکیوں کی واپسی کیلئے ضروری اقدامات پر پیش رفت پر رپورٹ پیش کی گئی۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ صوبے میں غیرقانونی طور پر مقیم غیرملکیوں کی مدد کرنیوالوں سے بھی کوئی رعایت نہیں کی جائے گی۔

اجلاس میں غیرقانونی طور پر مقیم غیرملکیوں کو پناہ اور املاک کرائے پر دینے والوں کیخلاف کارروائی اور ان افراد کو واپس بھیجنے کیلئے اقدامات تیز کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے: آئندہ مہینوں میں ملکی برآمدات 3ارب ڈالرز ماہانہ تک پہنچ جائیں گی ،گوہر اعجاز

اجلاس میں بتایا گیا کہ غیرقانونی غیرملکی افراد کیلئے ہولڈنگ ایریا ز قائم کیے جا چکے ہیں جہاں کوائف کی تصدیق کے بعد ان کی منتقلی کا عمل جاری ہے۔

اسکے علاوہ غیرقانونی طور پر مقیم افراد کی شناخت مستند ڈیٹا سے کرنے کیلئے میکانزم کے متعلق بھی اہم فیصلے کیے گئے۔

اجلاس میں صوبائی وزیر اطلاعات عامر میر، چیف سیکرٹری، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب، انسپکٹر جنرل پولیس، ایڈیشنل چیف سیکرٹری، سیکرٹری قانون، ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ، سیکرٹری پراسیکیوشن، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، سی سی پی او، کمشنر لاہور، ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی، ڈی آئی جی آپریشنز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے  اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

مزیدخبریں