کیویز فاسٹ باؤلر انجری کے باعث ورلڈ کپ سے آؤٹ

Nov 03, 2023 | 11:23:AM
 نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر میٹ ہینری انجری کے باعث  آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 سے باہر ہوگئے۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر میٹ ہینری انجری کے باعث  آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 سے باہر ہوگئے۔

کیویز کرکٹ بورڈ کے مطابق میٹ ہینری کو بدھ کے روز پونے میں جنوبی افریقا کے خلاف میچ کے دوران چوٹ لگی تھی جس سے صحتیاب ہونے میں انہیں دو سے چار ہفتے درکار ہوں گے۔

بورڈ حکام کے مطابق انجرڈ فاسٹ باؤلر کی جگہ کائل جیمیسن کو بلیک کیپس اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ کیویز کرکٹ ٹیم کے کوچ گیری سٹیڈ کا کہنا تھا کہ پوری ٹیم ہینری کے بارے میں سوچ رہی ہے اور ہم اس کے لئے پریشان ہیں۔

گیری سٹیڈ نے کہا کہ میٹ ایک طویل عرصے سے ہمارے ون ڈے سکواڈ کا حصہ رہا ہے اور اس ٹورنامنٹ سے اس کا باہر ہونا ہمارے لئے انتہائی مایوس کن ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہینری پچھلے کچھ سالوں سے مسلسل آئی سی سی کے ٹاپ ٹین ون ڈے بولرز کی فہرست میں شامل ہے جو اس کی مہارت کا ثبوت ہے، وہ ٹیم کا ایک بہترین کھلاڑی ہے ، افسوس کہ ہم اس کے تجربے سے محروم رہیں گے۔

مزید پڑھیں: گراؤنڈ میں محمد شامی سجدہ کرتے ہوئے رک گئے،وجہ کیا بنی؟

دوسری جانب کائل جیمیسن جمعرات کو بینگلور پہنچے تھے اور توقع ہے کہ وہ جمعہ کو ٹیم کے ساتھ ٹریننگ سیشن میں شریک ہوں گے۔ کیویز کوچ کا کہنا تھا کہ جیمیسن ضرورت پڑنے پر پاکستان کے خلاف شیڈولڈ میچ میں شرکت کے لئے تیار ہیں۔

یاد رہے کہ نیوزی لینڈ میگا ایونٹ کے پوانئٹس ٹیبل پر چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔