سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، ساڑھے 6 سال بعد 53 ہزار کی حد عبور کر گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ساڑھے 6 سال بعد 53 ہزار پوائنٹس کی حد بحال ہوگئی۔
کاروبار کے دوران سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی ہے، سرمایہ کاروں کی جانب سے شیئرز کی خریداری کے باعث 587 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے۔
سٹاک مارکیٹ میں 587 پوائنٹس اضافے کے بعد 100 انڈیکس 53 ہزار 243 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں ٹاپ لائن سیکیورٹیز کے چیف ایگزیکٹیو محمد سہیل نے بتایا کہ ساڑھے چھ سال بعد بینچ مارک انڈیکس بُلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ معاشی اور سیاسی بے یقینی میں کمی سے مارکیٹ نئی بُلند ترین سطح پر پہنچ سکتی ہے۔
After a long period of 6.5 years, the Pakistan benchmark stock index is at an all-time high.
— Mohammed Sohail (@sohailkarachi) November 3, 2023
Don't forget this is Index (total return) with dividends and bonuses. Valuations are still low at 4 times earnings as against PE of 12 in 2017.
Reduction in Economic and Political…
واضح رہے کہ گزشتہ روز 100 انڈیکس 314 پوائنٹس اضافے کے بعد 52 ہزار 656 پر بند ہوا تھا، 100 انڈیکس اس پہلے مئی 2017 میں دوران ٹریڈنگ 53 ہزار 127 پوائنٹس کی سطح پر تھا۔
یہ بھی پڑھیں: موسم کے حوالے سے محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی