ڈالر مزید مہنگا،ریٹ کہاں تک جا پہنچا؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اشرف خان) روپے کی قدر پھر کم ہونے لگی،انٹر بینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر نے اُڑان بھر لی۔
آج کاروبار کے آغاز میں ہی انٹر بینک میں ڈالر نے اپنی قدر میں مزید اضافہ کیا ہےانٹربینک میں ڈالر 88پیسے مہنگا ہوگیا،انٹربینک میں امریکی ڈالر 284 روپے سے تجاوز کرگیا،انٹربینک میں ڈالر 283.43 روپے سے بڑھ کر 284.31 روپے پر بند ہوا ،16 اکتوبر کو انٹربینک میں ڈالر 276.83 روپے پر تھا،گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 77 پیسے مہنگا ہو کر 282.65 روپے سے بڑھ کر 283.42 روپے پر بند ہوا تھا۔
ماہرین کے مطابق درآمدی بل اور بیرونی قرض کی طلب پر روپے کی قدر میں کمی دیکھی جارہی ہے۔
مزید پڑھیں: عام انتخابات کا فیصلہ؛ چیف جسٹس کی میٹنگ منٹس پر صدر کے دستخط لینے کی ہدایت
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 1 روپے 7 پیسے مہنگا ہونے سے 284ڈالر روپے ے تجاوز کرگیا ،یورو بھی 1 روپے اضافے سے 301 روپے پر آگیا، برطانوی پاؤنڈ 2 روپے اضافے سے 346.50 روپے پر، اماراتی درہم 50 پیسے مہنگا ہوکر 80.20 روپے پر جبکہ سعودی ریال 20 پیسے اضافے سے 76.20 روپے کا ہوگیا ہے۔