ہار جیت میں بریانی کا تذکرہ، چاچا افتخار آخرکار بول پڑے

Nov 03, 2023 | 16:00:PM
پاکستان کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر افتخار احمد پاکستان کرکٹ ٹیم کی ہار یا جیت پر بریانی کے طعنوں سے تنگ آکر خرکار بول پڑے۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر افتخار احمد پاکستان کرکٹ ٹیم کی ہار یا جیت پر بریانی کے طعنوں سے تنگ آکر خرکار بول پڑے۔

میڈیا سے گفتگو  کے دوران جہاں چاچا افتخار نے اگلے میچ کیلئے بہتر پرفارم کرنے کی امید ظاہر کی وہیں صحافی کی جانب سے بریانی کے سوال نے ماحول تبدیل کردیا۔

افتخار احمد کا کہنا تھا کہ بنگلادیش کے خلاف جیت کے بعد ٹیم کا مورال بلند ہوا ہے، اگلے میچز میں اور بہتر پرفارم کریں گے۔ میرا جو رول ہوتا ہے اس کے مطابق کھیلتا ہوں، ہمارے ہاتھ میں محنت کرنا ہے، پوری ٹیم محنت کر رہی ہے۔

لگے ہاتھوں افتخار احمد سے بریانی سے متعلق سوال کیا گیا جس پر انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان ٹیم جیت جائے تو لوگ نہیں کہتے کہ یہ بریاتی کھاتے ہیں لیکن جب ٹیم ہار جائے تو کیوں کہتے ہیں یہ بریانی کھاتے ہیں۔

مڈل آرڈر بیٹر کا کہنا تھا کہ،’ کیا صرف ہارنے کی یہی وجہ ہے کہ ہم بریانی کھاتے ہیں؟، ایسا کچھ نہیں ہے، اگر کوئی ایسے کام کرتا ہے جس سے ملک کا نام خراب ہوتا ہے تو ہم اس کے خلاف ہیں۔

افتی چاچا کے اس جواب میں سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصروں کے ساتھ میم کا سلسہ شروع ہوگیا۔

صارفین کا مزاحیہ انداز اپناتے ہوئے کہنا تھا کہ جب سارا دھیان بریانی پر ہوگا تو پاکستان میچ کیسے جیتے گا؟

ایک صارف کا مزید کہنا تھا کہ معصومیت کی اعلیٰ مثال۔