اسلحہ لائسنس کیلئے آن لائن سہولت متعارف
Stay tuned with 24 News HD Android App
(قیصر کھوکھر) محکمہ داخلہ نے اسلحہ لائسنس بنوانے والے شہریوں کیلئے آن لائن اپلائی کی سہولت متعارف کروا دی ۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب میں اسلحہ لائنس عوام کیلئے کھولنے کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اسلحہ لائسنس کھلنےکےبعداب 10روزتک عوام آن لائن درخواست دیں سکیں گے، محکمہ داخلہ اگلے 2روزمیں نادراسےمل کرایپ جاری کرے گا، عوام اس ایپ پر اسلحہ لائسنس کے لئے اپلائی کریں گے، محکمہ داخلہ اور نادرا مل کر اسلحہ لائسنس جاری کرے گا۔
شہری اب محکمہ داخلہ کو آن لائن اسلحہ لائسنس کی درخواست دے سکیں گے، ٹیکس دینے والے اور نوکرائم ڈیٹا رکھنے والے اسلحہ لائسنس حاصل کر سکیں گے،گھر بیٹھے اسلحہ لائسنس کیلئے آن لائن اپلائی کیا جائے گا،تصدیق آن لائن ہوگی،محکمہ قانون نے محکمہ داخلہ کی درخواست پر نوٹیفکیشن جاری کیا ۔
یہ بھی پڑھیں : افغانستان کیخلاف 100 رنز سے پہلے ہی نیدرلینڈز کی آدھی ٹیم آؤٹ