پاکستان کا آئی ایم ایف کیساتھ تکنیکی سطح کے مذاکرات کا باقاعدہ آغاز
Stay tuned with 24 News HD Android App
(وقاص عظیم)پاکستان کا آئی ایم ایف کے ساتھ تکنیکی سطح کے مذاکرات کا باقاعدہ آغاز ہوگیا ۔
ذرائع کے مطابق تکنیکی سطح پرٹیکس اور توانائی اصلاحات مذاکرات کا محور رہیں گے،آئی ایم ایف وفد کی مختلف وزارتوں,ڈویژنز کے حکام سے ملاقاتیں ہوں گی اور وزارتوں,ڈویژنز کی جانب سے ڈیٹا شیئر کیاجائے گا،آئی ایم ایف کو ٹیکس اور توانائی شعبوں میں اصلاحات سے آگاہ کیا جائےگا۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ آئی ایم ایف وفد وزارت خزانہ اور وزارت توانائی حکام سے ملاقاتیں کرے گا ،آئی ایم ایف وفد کی سٹیٹ بینک اور ایف بی آر حکام سے ملاقاتیں ہوں گی جبکہ آئی ایم ایف وفد وزارت تجارت, نیپرا, بی آئی ایس پی حکام سے ملاقاتیں کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں:آج لیول پلیئنگ فیلڈ کی بات کی جاتی ہے، ہمیں تو کبھی نہیں ملی:اسحاق ڈار
ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق تکنیکی سطح کے مذاکرات آہندہ ہفتے بھی جاری رہیں گے، جبکہ تکنیکی کے بعد پالیسی سطح کے مذاکرات بھی ہوں گے،اور آئی ایم ایف کیساتھ یہ مذاکرات 15نومبر تک جاری رہیں گے۔