وزیراعلیٰ کا شہید پولیس افسر کی قبر پر سلامی دینے کی تقریب کے حقائق مسخ کرنے والوں کو جواب
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب سید محسن رضا نقوی نے کہا ہے کہ منڈی بہاؤ الدین میں ہونیوالی تقریب شہید کو سلامی دینے کیلئے تھی لیکن اس کی بجائے صرف ریڈ کارپٹ دکھایا جارہا ہے لہٰذا حقائق کو مسخ کرنے سے پرہیز کیا جائے تو بہتر ہوگا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ملک دشمن دہشتگردوں کیخلاف جنگ میں جام شہادت نوش کرنے والے ایس ایس پی اشرف مارتھ شہید کی قبر پر سلامی کی تقریب سے اگر کسی کو تکلیف ہوتی ہے تو اس کا علاج اللہ تعالی ہی کرسکتے ہیں، شہیدوں کے ہر قبرستان اور راستوں کو سرخ پھولوں سے بھر بھی دیا جائے تو بھی انکا قرض ادا نہیں کیا جاسکتا۔
ملک دشمن دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں جام شہادت نوش کرنے والے ایس ایس پی اشرف مارتھ شہید کی قبر پر سلامی کی تقریب سے اگر کسی کو تکلیف ہوتی ہے تو اس کا علاج اللہ تعالی ہی کر سکتے ہیں۔ شہیدوں کے ہر قبرستان اور راستوں کو سرخ پھولوں سے بھر بھی دیا جائے تو بھی انکا قرض ادا نہیں کیا جا… pic.twitter.com/u3s45DawOC
— Mohsin Naqvi (@MohsinnaqviC42) November 3, 2023
نگران وزیراعلیٰ نے کہا کہ منڈی بہاؤالدین والی تقریب میں سے باقی سب کچھ نکال کر صرف ریڈ کارپٹ دکھایا جا رہا ہے، نہ مجھے کبھی پروٹوکول لینے کا شوق تھا اور نہ ہی میں نے بطور وزیراعلیٰ سرکاری پروٹوکول لیا ہے لہٰذا حقائق مسخ نہ کیا جائے۔