تبدیلی سرکار نے جتنی کرپشن کی کسی اور نے نہیں کی ،علیم خان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما علیم خان نے کہاہے کہ تبدیلی سرکار نے جتنی کرپشن کی کسی اور نے نہیں کی ، اب کی بار ان لوگوں کو اپنے انجام تک پہنچانا ہے ۔
حافظ آباد میں آئی پی پی ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے علیم خان نے پی ٹی آئی پر لفظوں کے نشتر چلا تے ہوئے کہاکہ ہم تو کئی بار دوستوں کے ہاتھوں ڈسے گئے ہیں،پی ٹی آئی نے 4سال لوٹ مار کی ،ہمیں شوکت خانم دکھا کر جھانسہ دیا گیا،ان کاکہناتھا کہ بزدار نکمے کو پنجاب پر مسلط کیا گیا، کہتے تھے بزدار تبدیلی کا چہرہ ہے آج کہاں ہے ، تبدیلی سرکار نے جتنی کرپشن کی کسی اور نے نہیں کی ، اب کی بار ان لوگوں کو اپنے انجام تک پہنچانا ہے ۔
علیم خان نے کہاکہ 2018میں 95روپے پیٹرول تھا آج کہاں پہنچ گیا ،5سالوں پی ٹی آئی اور ن لیگ نے مہنگائی میں اضافہ کیا ، 2011 میں بجلی کی قیمت11 روپے فی یونٹ تھی ، آج 60 روپے فی یونٹ ہے ،آٹا 37 روپے کلو تھا ، آج 200 روپے کلو ہے ،ان کاکہناتھا کہ حکومت ملنے کے بعد موٹر سائیکل سواروں کو پیٹرول سستا دیں گے، 290 روپے لیٹر والا پیٹرول 140 روپے دیں گے ،300 یونٹ تک بجلی فری فراہم کریں گے ۔
آئی پی پی رہنما نے کہا کہ بجلی کے بل بی آئی ایس پی پروگرام کے ذریعے ادا کریں گے ،موقع ملا تو بی آئی ایس پی کی رقم بڑھائیں گے ،ان کا مزید کہناتھا کہ موٹر سائیکل والوں کو پیٹرول آدھی قیمت پر دیں گے ، کچی آبادیوں کو مالکانہ حقوق دیں گے ،گاوں میں غریبوں کو گھر بنا کر دیں گے ،گاؤں میں سرکاری زمینوں پر 3۔3 مرلے کے پلاٹ بنیں گے ،بے روز گار نوجوانوں کو قرضہ دیں گے۔
انہوں نے کہاکہ غریب کے بجلی کے بل حکومت ادا کرے گی ،موقع ملا تو ہر گھر میں صاف پانی پہنچائیں گے ، جہانگیر ترین کی سربراہی میں کسانوں پر زیادہ فوکس کریں گے ،کسان خوشحال ہوگا تو پاکستان خوشحال ہوگا ۔
علیم خان نے کہاکہ حکومت میں آنے کے بعد حافظ آباد میں کارڈیالوجی ہسپتال بنائیں گے ،بیروز گار نوجوانوں کیلئے نئی فیکٹریاں لگائیں گے ، خواتین کو گھروں میں بیٹھ کر روز گار مل سکے گا ، ان کاکہناتھاکہ جیل میں بیٹھے شخص نے جہانگیر ترین سے کوئی فائدہ نہیں اٹھایا ،فائدہ اٹھانے کی بجائے جہانگیر ترین کے بچوں پر مقدمات بنواد یئے ،جیل میں جانے والا شخص بڑا بے وقوف تھا ۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان ،نیوزی لینڈ میچ میں ایک روز باقی کرکٹ شائقین کیلئے بری خبر آ گئی