ملک کو سپر سٹار نہیں سپر سسٹم کی ضرورت ہے، جہانگیر ترین
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) سربراہ پاکستان استحکام پارٹی جہانگیر ترین نے کہا کہ افسوس سیاسی جماعتوں کی آپس کی لڑائیوں سے بہت زیادہ نقصان ہوا، ملک کی تعمیر و ترقی کیلئے سپر سٹارنہیں بلکہ سپرسسٹم کی ضرورت ہے۔
حافظ آباد میں استحکام پاکستان پارٹی کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے جہانگیر ترین نے کہا کہ آپ لوگوں نےمایوس نہیں ہونا ہم نےبہتری لانی ہے، سیاسی جماعتوں کی آپس کی لڑائیوں میں بہت وقت ضائع ہوا، وقت کا تقاضا ہے سب سیاسی جماعتوں کو ساتھ لیکر چلنا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں آپس کے اختلافات کو بھلا کر ملکی مفاد کو سامنے رکھنا ہوگا، ہمیں سپر سٹار نہیں بلکہ سپرسسٹم کی ضرورت ہے، شخصیات نہیں عوام اور ملک سب سے اہم ہے۔
جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ جب سب سیاسی جماعتیں اکٹھی چلیں گی تو ملک ترقی کرے گا، آنے اور جانے والی حکومت میں طے ہوگا منصوبوں میں رکاوٹ نہیں آئے گی، سب اداروں میں ہم آہنگی اور سب اپنے اپنے دائرے میں رہ کر ترقی میں کردار ادا کریں۔
یہ بھی پڑھیے: تبدیلی سرکار نے جتنی کرپشن کی کسی اور نے نہیں کی ،علیم خان
انہوں نے کہا کہ فوج ہماری محافظ جو اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرتی ہے، ہمیشہ اپنی فوج پرفخر کرنا چاہیئے، شہداء کی ماؤں کو سلام پیش کرتے ہیں۔
جہانگیرترین نے کہا کہ ہم امید دلانا چاہتے ہیں لیکن ایسا کوئی وعدہ نہیں کریں گے جو پورا نہ کرسکیں، ہمیں یقین ہے اللہ ہماری نیک نیتی کی وجہ سے مدد فرمائے گا، خواتین ہمارا بہت بڑا اثاثہ ہیں، نوجوانوں کو آسان شرائط پر قرض دلوائیں گے جبکہ مزدور کی کم سے کم تنخواہ 50 ہزار ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ لاہور شہر آلودہ ترین شہر بن چکا ہے، پٹرول، ڈیزل کے معیار کو بہتر بنائیں گے، آلودگی میں کمی کیلئے اقدامات کریں گے، ہم سب کو پہلے ملک کا سوچنا ہوگا، سب کو ساتھ لیکرچلیں گے اور ہنسی خوشی آگے بڑھیں گے۔