(24 نیوز ) امن دشمنوں کا ایک اور وار کامیاب، گوادر میں سیکورٹی فورسز پر دہشتگردوں کے حملے میں 14 فوجی جوان شہید ہو گئے ۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر ) کے مطابق ضلع گوادر کے علاقے پسنی سے اورماڑہ جانے والے سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر گھات لگائےدہشت گردوں کی جانب سے شدید حملہ کیا گیا، امن دشمنوں کے اچانک حملے سے مادر وطن کی حفاظت پر مامور 14 فوجی جوان شہید ہو گئے ۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں دہشت گردوں کیخلاف سینی ٹائزیشن آپریشن جاری ہے، اس گھناؤنے فعل کے مرتکب افراد کو گرفتار کر کےانصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا،پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں،ہمارے بہادر جوانوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں :سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر پھر گرفتار