لاہور چڑیا گھر 7 نومبر سے بند کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(کومل اسلم)بین الاقوامی چڑیا گھر 7 نومبر سے 31 جنوری2024 تک بند رہے گا۔
تفصیلات کے مطابق نگراں وزیراعلی محسن نقوی کی ہدایت پر لاہور چڑیا گھر اور رائے ونڈ روڈ پر واقع وائلڈ لائف سفاری پارک کی اَپ گریڈیشن کا کام آئندہ چند ہفتوں میں شروع کیا جائے گا ، جس کے باعث لاہور چڑیا گھر کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔
ذرائع کے مطابق لاہور چڑیا گھر کو 7 نومبر سے 31 جنوری 2024تک بند کیا جارہا ،سکیم کے پیش نظر جانوروں کی منتقلی کو بھی جلد یقینی بنایا جائے گا۔
چڑیا گھر کی انتظامیہ کے مطابق سیاحوں کے لیے لاہور چڑیا گھر 7 نومبر سے بند ہو جائے گا جبکہ 31 جنوری کے بعد جب چڑیا گھر کھلے گا تو نئے جانور بھی لاہور چڑیا گھر کا حصہ ہونگے ،پرانے جانوروں کو بھی واپس شفٹ کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:پل پل بدلتا موسم ، محکمہ موسمیات نے شہریوں کو خبردار کردیا
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ دربارہ کھلنے کے بعد لاہور چڑیا گھر عوام الناس کے لیے بالکل حیران کن ثابت ہوگا۔