غیر مناسب لباس پہننے پر عرفی جاوید کو پولیس نےگرفتار کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)بھارتی اداکارہ و ماڈل عرفی جاوید اپنے بے باک انداز کی وجہ سے آئے روز خبروں کی زینت بنی رہتی ہیں لیکن یہی بے باک انداز اب ان کے پولیس اسٹیشن جانے کی وجہ بن گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق 3 نومبر کی صبح عرفی جاوید ممبئی میں نامناسب کپڑے پہنے ایک ریسٹورنٹ میں موجود تھیں جس کے بعد اداکارہ کو پولیس نے گرفتارکرلیا۔
عرفی جاوید کی گرفتاری کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے، جس میں بھارت کی خواتین پولیس اہلکاروں کو عرفی کو زبردستی ریسٹورنٹ سے لے جاتے دیکھا جاسکتا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک خاتون پولیس افسر، ان سے کہہ رہی ہیں کہ ہمارے ساتھ پولیس اسٹیشن چلو، جبکہ عرفی جاوید ان سے سوال کرتی ہیں کہ انہیں حراست میں لینے کی وجہ کیا ہے؟تو خاتون افسر جواب میں کہتی ہیں کہ اتنے چھوٹے چھوٹے کپڑےپہن کر کون گھومتا ہے؟
واضح رہے کہ اس ویڈیو میں عرفی نے ایک بیک لیس سرخ ٹاپ اور ڈینم پینٹ کا پیئر پہن رکھا ہے۔ جب عرفی نے افسر سے دوبارہ وجہ پوچھی تو انہوں نے کہا کہ آپ ہمارے ساتھ پولیس اسٹیشن چلیں اور پھر انہوں نے عرفی کا بازو پکڑ کر انہیں اپنی تحویل میں لے لیا۔
یہ بھی پڑھیں:گلوکار شیراز اپل کا نیا گانا "رویا رے" ریلیز
بھارتی میڈیا کے مطابق آخری اطلاعات تک اس ویڈیو کے مستند ہونے کی تصدیق نہیں کی جاسکی تھی، دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین کا خیال ہے کہ یہ مذاق پر مبنی ہوسکتا ہے۔