وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا زیرتعمیر پی آئی سی ٹو کا دورہ,جلد فنکشنل کرنے کی ہدایت
Stay tuned with 24 News HD Android App
( راؤ دلشادحسین) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے زیرتعمیر پی آئی سی ٹو کادورہ کیا اور مختلف شعبوں میں جاری تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نےکینال کے قریب پی آئی سی ٹو کی تعمیرات کا جائزہ لیا، مختلف شعبوں میں جاری تعمیراتی سرگرمیاں دیکھیں،پنجاب انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے سی ای او شاہ میر اقبال نے پی آئی سی ٹو کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔
مریم نواز نے پی آئی سی ٹو کو جلد فنکشنل کرنے کے لئے اقدامات کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ پی آئی سی ٹو بننے سے پی آئی سی میں مریضوں کا دباؤ کم ہوگا، ہرضلع میں کارڈیالوجی کی سہولیات کےمنصوبےپرکام جاری ہے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے شاہ میر اقبال کوشاباش دی اور ڈیزائن کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی، انہوں نے پی آئی سی ٹو پراجیکٹ کے لئے درکار مشینری کی فراہمی یقینی بنانے کا حکم دیا۔
یہ بھی پڑھیں : وزیر دفاع نے علی امین گنڈاپورکو آڑے ہاتھوں لے لیا
وزیراعلیٰ مریم نواز کو پی آئی سی ٹو پراجیکٹ کے بارے میں تفصیلی بریفنگ میں بتایا گیا کہ پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی ٹو پراجیکٹ 250بیڈز پر مشتمل ہوگا،ہسپتال میں جدید ترین ہائبرڈ آپریشن تھیٹر ، ایمرجنسی، سرجیکل اور میڈیکل آئی سی یوبھی بنیں گے جبکہ پی آئی سی ٹو کے گرے سٹرکچر کا تقریبا 90فیصد سے زائد کام مکمل ہوچکا۔