(ویب ڈیسک)معروف اداکار و گلوکار علی ظفر نے سعودی عرب میں جاری ریاض سیزن میں سب سے بڑے کنسرٹ کا اعزاز حاصل کرلیا۔
سعودی عرب میں جاری ریاض سیزن میں علی ظفر نے سعودی عرب کی وزارت اطلاعات و ثقافت کی درخواست پر ایک روز قبل السویدی پارک میں فن کامظاہرہ کیا۔
اس کنسرٹ میں ایک لاکھ سے زائد افراد نے شرکت کی اور وہ علی ظفر کی پرفارمنس سے خوب محظوظ ہوئے،یوں علی ظفر نے ریاض سیزن میں سب سے بڑا اور تاریخی کنسرٹ کرنے کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔
علی ظفرنے سعودی عرب میں ملنے والی محبت اور پیار پراپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاہے کہ انہیں عوامی رسپانس دیکھ کر بہت زیادہ خوشی ہوئی۔