(24 نیوز) کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق شہر میں کم سے کم درجۂ حرارت 23.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔
محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں ابھی ہلکی رفتار سے ہوائیں چل رہیں ہیں، جن میں نمی کا تناسب 89 فیصد ہے جبکہ کراچی میں دن میں سمندری ہوائیں بحال ہو جائیں گی۔
دوسری جانب چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے کراچی میں گرمی کی حالیہ لہر 12 نومبر تک برقرار رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : لاہور میں سموگ کے ڈیرے ، آج پھر پہلے نمبر پر آگیا
ان کا کہنا تھا کہ صوبہ سندھ میں درجہ حرارت میں 6 سے 7 ڈگری دیکھنے میں آرہا ہے، نومبر کے 10 سے 12 دن موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔
سردار سرفراز کا مزید کہنا تھا کہ کراچی میں سردی کا آغاز دسمبر کے وسط سے ہوگا۔