نرگس پر مبینہ تشدد کے معاملے میں مجھے نہ گھسیٹاجائے،مریم علی حسین

ماجدبشیرمیرے بھائی جیسے اورنرگس بھی میرے لیے بہت زیادہ قابل احترام ہیں،یہ میاں بیوی کامعاملہ ہے

Nov 03, 2024 | 13:04:PM
نرگس پر مبینہ تشدد کے معاملے میں مجھے نہ گھسیٹاجائے،مریم علی حسین
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)اداکارہ غزالہ ادریس عرف نرگس پر مبینہ طور پر ان کے شوہرماجدبشیرکی جانب سے تشدد کے معاملے میں نرگس نے مقدمہ درج کراتے ہوئے مؤقف اپنایا ہے کہ ان کے شوہر نے ان سے جائیداد کے کاغذات اور پیسے مانگے تھے اور ایک خاتون مریم  کو گھر لانا چاہتے تھے، جس سے انکار پر انہیں تشدد کا نشانہ بنایاگیا۔

اس حوالے سے اب مریم علی حسین نے بھی خاموشی توڑدی ہے،مریم علی حسین نے ایک نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے کہاہے کہ میاں بیوی کے درمیان آپس میں سوقسم کے جھگڑے ہوتے ہیں،مجھے نہیں معلوم کہ نرگس اور ان کے شوہرکے درمیان کیاجھگڑے ہیں لیکن اس معاملے میں کسی اورکوگھسیٹنااوراس پر انگلی اٹھانابالکل غلط بات ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اداکارہ نرگس کے شوہر ماجد بشیرنے عبوری ضمانت حاصل کرلی

مریم علی حسین نے بتایاکہ جہاں تک ماجدبشیرکی بات ہے توالحمداللہ وہ میرے بھائی جیسے ہیں،وہ میرے بھائی ہیں، اسی طرح نرگس بھی میرے لیے بہت زیادہ قابل احترام ہیں اس لیے میں سب کوکہتی ہوں کہ اس میاں بیوی کی لڑائی میں مجھے بالکل بھی نہ گھسیٹاجائے۔