سموگ،پنجاب حکومت کا ایک ہفتہ سکول بند رکھنے کا اعلان،آلودگی پربھارت کو مذاکرات کی دعوت

پلےگروپ سےپرائمری تک کےسکول ایک ہفتےکیلئےبندرہیں گے،سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی پریس کانفرنس

Nov 03, 2024 | 14:00:PM
سموگ،پنجاب حکومت کا ایک ہفتہ سکول بند رکھنے کا اعلان،آلودگی پربھارت کو مذاکرات کی دعوت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راؤ دلشاد)لاہور میں سموگ کی صورتحال انتہائی خطرناک ہوگی ،پنجاب حکومت نے ایک ہفتہ پرائمری سکول بند رکھنے کا اعلان کردیا،ساتھ ہی آلودگی پربھارت کو مذاکرات کی دعوت دیدی۔
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پلےگروپ سےپرائمری تک کےسکول ایک ہفتےکیلئےبندرہیں گے،گزشتہ روزلاہورمیں فضائی آلودگی کی شرح1067ریکارڈکی گئی،بھارت سےسموگ آئی اورایک دم پھیل گئی،بھارت سےآنیوالی ہواؤں سےلاہورسب سےزیادہ متاثرہوا۔

انہوں نے کہا ہے کہ بھارت میں فصلوں کی باقیات کوجلانےسےدھواں سےفضاآلودہ ہوئی،لاہوربارڈرکےعلاقےمیں آلودگی کی شرح1ہزارسےتجاوزکرگئی،لاہورمیں فضائی آلودگی کی مجموعی شرح1194ریکارڈکی گئی،لاہورفضائی آلودگی کےاعتبارسےدنیامیں پہلےنمبرپرآگیا،لاہورمیں سموگ کی صورتحال مزیدپیچیدہ ہوگئی۔

ضرورپڑھیں:لاہور میں سموگ کے ڈیرے ، آج پھر پہلے نمبر پر آگیا
مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پہلی بار سموگ سے نمٹنے کیلئے حکومت آٹھ ماہ کام کررہی ہے،وزیراعلیٰ مریم نوازنے متعلقہ اداروں کو اہدف دئیے ہیں،حکومتی پلان پر سختی سے عمل کرایا جارہا ہے،ماحولیاتی تحفظ کےادارےمیں قائم’’وارروم‘‘24گھنٹے جنگی بنیادوں پر کام کررہا ہے،بھٹے بند کیے جارہے ہیں،فیکٹریوں کی دیکھ بھال بھی کی جارہی ہے۔

یاد رہے کہ بھارت سے آنے والی تیز ہوئیں، لاہور میں فضائی آلودگی بڑھ گئی ہے،آئندہ 7دن تک بھارت سے تیز ہواؤں سے متعلق نقشہ بھی جاری کردیا گیا،عالمی ائیرکوالٹی انڈیکس میں 1194 نمبر سے لاہور کا پہلا نمبر ہے،بھارت سے چلنے والی ہواؤں کی رفتار اڑھائی سے 7کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی،امریکی خلائی ادارے ناسا نے ہواؤں کا رُخ دکھانے والا نقشہ جاری کردیا ۔
مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ بھارت سے ملحقہ پاکستانی شہر شدید متاثر ہو رہے ہیں ،بھارت میں فصلوں کی باقیات جلانے سے فضائی آلودگی میں اضافہ ہوا ہے،محکمہ ماحولیات انسداد سموگ کیلئے جنگی بنیادوں پر کام کررہا ہے،مانیٹرنگ اور کلین اپ آپریشن بھی مسلسل جاری ہے۔بھارت سے آلودگی کی روک تھام کیلئے مذاکرت کی ضررورت ہے۔

مریم نواز صحت کے معاملہ پر زیرو ٹالرنس ہے،شہری میتھین گیس کو ہی سانس کے ذریعے جسم میں داخل کررہے ہیں جو انتہائی خطرناک ہے،دہلی سے ہوائیں تیزی سے پاکستان آتی ہیں تو اے کیو آئی بڑھ جاتا ہے،لاہور کا 365 دن میں سے 275دن اے کیو آئی خطرناک ہی رہتی ہے،شیطانی دماغ مریم نواز کے ساتھ نہیں ملک کے بچوں بزرگوں کی صحت کے ساتھ سازش کررہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم بھارتی ہوا کو نہ روک سکتے ہیں نہ ہی اس کا رخ موڑ سکتے ہیں لیکن بھارت سے ڈائیلاگ سے ہی معاملات بہتر کر سکتے ہیں،شہریوں کا تعاون رہا تو سموگ سے جیت جائیں گے،کل لاہور کا اے کیو آئی 107تک کی کم ترین سطح پر بھی گیا اور اسی روز 1073 تک بھی پہنچا۔