نیوزی لینڈ کے ہاتھوں بھارت اپنے ہی گھر میں وائٹ واش
انگلینڈ، آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کے بعد نیوزی لینڈ کارنامہ سر انجام دینے والی چوتھی ٹیم
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)بھارت کو ہوم گراؤنڈ پر نیوزی لینڈ نے ممبئی ٹیسٹ میچ میں شکست دیکر تین میچوں کی سیریز میں وائٹ واش کردیا۔
نیوزی لینڈ کی ٹیم بھارت کو تین میچز کی سیریز میں وائٹ واش کرنے والی دنیا کی چوتھی ٹیم بن گئی، اس سے قبل انگلینڈ، آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں یہ کارنامہ سرانجام دے چکی ہیں۔
ہوم اور اوے دونوں مقام پر نیوزی لینڈ نے پہلی مرتبہ بھارت کو تین ٹیسٹ میچز کی سیریز میں کلین سوئپ کیا ہے، کیویز بھی اپنی تاریخ میں ہوم گراؤںڈ کے علاوہ کبھی تین ٹیسٹ میچز کی سیریز نہیں جیتی تھی۔
ممبئی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں نیوزی لینڈ 235 رنز بناکر آل آؤٹ ہوئی، جواب میں بھارت نے 236 رنز بنائے اور برتری حاصل کی تاہم دوسری اننگز میں کیویز 174 کے مجموعے پر ڈھیر ہوگئے اور روہت الیون کو جیت کیلئے محض 146 رنز کا ہدف ملا لیکن بھارتی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی۔
دوسری اننگز میں 3 بلےبازوں کے علاوہ کوئی بھی بیٹر ڈبل فیگر میں داخل نہ ہوسکا، کپتان روہت شرما 11، واشنگٹن سندر 12 جبکہ سب سے زیادہ رشبھ پنت 64 رنز بناکر نمایاں رہے۔
کیویز کی جانب سے اعجاز پٹیل نے محض 57 رنز کے عوض 6 بھارتی بیٹرز کا شکار کیا۔