دنیا بھر سے 70 ہزار سے زائد افراد نے شادی کی پیشکش کی،وینا ملک
کیریئر کے عروج پر اتنی مصروف تھی کہ مجھے کھانا بھی بہن ہاتھ سے کھلاتی تھی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)اداکارہ وینا ملک نےکہاہے کہ ان کا کیریئر ان کے لیے رولر کوسٹر کی سواری کی طرح رہاہے جس میں اونچ نیچ ہوتی رہی، ایک وقت تھا جب انہیں پاکستان اور بھارت سمیت دنیا بھر سے 70 ہزار سے زائد افراد نے شادی کی پیش کش کی تھی۔
وینا ملک نے ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں اپنے شوبزکیریئر، ناکام شادی، تعلقات، تنازعات اور شوبز سمیت دیگر معاملات پر کھل کراپنے خیالات کااظہارکیا۔
ویناملک نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ کیریئر کے عروج پر وہ اتنی مصروف رہتی تھیں کہ انہیں کھانا بھی ان کی بہن ہاتھ سے کھلاتی تھیں،انہیں اپنا میک اپ اتارنے اور میک اپ کرنے سمیت کپڑے ٹھیک کرنے اور پہننے کی بھی فرصت نہیں ہوتی تھی،ان کی بڑی بہن ان کے لیے یہ تمام کام سر انجام دیاکرتی تھیں۔
اداکارہ نے بتایا کہ جب وہ سوجاتی تھیں تب ان کی بہن ان کے چہرے سے میک اپ اتارتی تھیں اور انہیں کسی چیز کا کوئی علم ہی نہیں ہوتا تھا، ان کے پاس بہت سارا کام ہوتا تھا،کیریئر کے عروج پر جب وہ بھارت گئیں اور وہاں ایک ریئلٹی شو میں کام کیاتو انہیں دنیا بھر سے شادیوں کی پیش کش موصول ہوئی،انہیں نہ صرف بھارت اور پاکستان بلکہ دنیا بھر کے افراد نے شادی کی پیش کش بھیجی اور ان دستاویزات کو ان کی ٹیم دیکھتی تھی۔
اداکارہ نے بتایاکہ چونکہ اس عرصے میں وہ ریئلٹی شو میں شریک تھیں توانہیں معلوم نہیں کہ انہیں جو 70 ہزار سے زائد شادی کی پیش کشیں موصول ہوئیں وہ سچی تھی یا ایسے ہی ہر کسی نے پروپوزل بھیجا لیکن وہ اس پر حیران نہیں ہوتی تھیں کیونکہ وہ کام میں بہت مصروف تھیں۔