(طیب سیف)اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے وال چاکنگ پر لگی پابندی کے خلاف ورزی کرنے والے 11 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی جانب سے خلاف ورزی پر کاروائیاں تیز کی گئی ہے،پابندی کے باوجود وال چاکنگ کرنے پر 11 افراد گرفتارکو حراست میں لے لیا گیاہے،7 افراد کو اے سی سیکرٹریٹ نے بارہ کہو سے گرفتار کیا،4 افراد کو اے سی صدر نے مارگلہ ایونیو سے حراست میں لیا،تمام گرفتار افراد کے خلاف مقدمہ کا اندراج کر لیا گیا۔
واضح رہے کہ ڈی سی اسلام آباد نے وال چاکنگ کے خلاف سخت کارروائیوں کی ہدایت کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: موسیٰ خیل، سی ٹی ڈی ،سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 3 مبینہ دہشت گرد ہلاک 2 گرفتار