(وقار حسین منگی) سندھ کے ضلع خیرپور میں زمینی تنازعے پر دو فریقین کے درمیان فائرنگ سے 3خواتین سمیت 5 افرادزخمی ہوئے۔
تفصیلات کے مطابق خیر پورکے علاقے کنب میں زمین کے معاملے پر فائرنگ سے 3 خواتین سمیت 5افراد زخمی ہوئے،اہل علاقہ کے مطابق زمینی تنازعہ گزشتہ 2سال سے چل رہا ہے، مُسلح افراد نے فائرنگ کی جس سے کھیتوں میں کام کرنے والی 3خواتین سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے ہیں،زخمیوں میں مسمات امیرزادی، مراد خاتون، فیض محمد سونیو اور دیگر شامل ہیں،تمام زخمیوں کو مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ 2سال سے سومرا بھٹی زمینی تنازعہ چل رہا ہے جس میں فریقین کا کئی مرتبہ آمنا سامنا ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں پابندی کے باجود وال چاکنگ کرنے والے 11 افراد گرفتار