وزیر اعظم سے برطانوی کاروباری وفد کی ملاقات،تجارتی تعلقات،سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اویس کیانی ) وزیر اعظم شہباز شریف سے برطانیہ کی بااثر اور معروف کاروباری شخصیات کےوفد نے ملاقات کی، ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات اور سرمایہ کاری کو مزید بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف سے برطانوی کاروباری شخصیات کی ملاقات زبیر عیسیٰ کی سربراہی میں لاہور میں ہوئی،وفد میں برطانیہ کی سرکردہ کاروباری شخصیات شامل تھیں۔
ا س موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ملک میں بیرونی سرمایہ کاری کا فروغ حکومت کی اولین ترجیح ہے،کاروباری اور تاجر برادری کو خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے ون ونڈو آپریشن کے ذریعے بہترین سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں،حکومت کی کوششوں سے حالیہ دنوں میں ملکی معیشت بہتری کی طرف گامزن ہوئی ہے جس سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھا ہے۔
وزیراعظم نے وفد کو پاکستان کی سرمایہ کاری کرنے کی ترغیب ،ملاقات میں پاکستان اور برطانیہ کے درمیان بزنس ٹو بزنس تعلقات کو مزید بہتر بنانے کے حوالے سے تعاون کی نئی راہیں تلاش کرنے ہر تبادلہء خیال کیا گیا ۔
وفد نے ملکی معیشت کے استحکام اور پائیدار ترقی کی راہ پر گامزن ہونے پر وزیراعظم کی معاشی پالیسیوں کی تعریف کی اور اعتماد کا اظہار کیا۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب حکومت کا ’ پنجاب ائیر‘کے نام سے نئی ائیر لائن لانچ کرنے کا فیصلہ