(روزینہ علی) محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں موسم سرد اور خشک رہنے کے علاوہ سموگ چھانے کی پیش گوئی کر دی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج رات ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ پہا ڑی علا قوں میں سرد رہنے کا امکان ہے، تاہم پنجاب کے زیادہ تر علاقوں میں سموگ چھائے رہنے کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ (صبح) پیر کے روز اسلام آباد اور گردونواح میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے، صوبہ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح اوررات کےاوقات میں سرد رہنے کا امکان ہے۔
صوبہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے، تا ہم صبح اور رات کےاوقات میں سیالکوٹ، نارووال ، گوجرانوالہ ،لاہور، شیخوپورہ،،قصور،اوکاڑہ ، فیصل آباد،سرگودھا،جھنگ ،بہاولپور ،ملتان ، رحیم یار خان،ڈی جی خان اور گردونواح میں سموگ چھائے رہنے کی توقع ہے، صوبہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح اوررات کےاوقات میں سرد رہنے کا امکان ہے۔
صوبہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم خشک اور سرد رہنے کی امید ہے۔
یہ بھی پڑھیں: یونیورسٹی میں برہنہ ہوکر احتجاج کرنے والی طالبہ گرفتار
آج ریکارڈکئے گئے کم سےکم درجہ حرارت میں سکردو 0 ڈگری سینٹی گریڈ کے ساتھ سرفہرست رہا جبکہ لہہ میں 01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔