ملک کو چند خاندانوں نے یرغمال بنایا ہوا ہے، حافظ نعیم الرحمان

Nov 03, 2024 | 19:23:PM

(24 نیوز)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہاہے کہ ہمارے ملک میں بہت پوٹینشل اور بہت خزانے موجود ہیں،اس ملک کو چند لوگوں نے یرغمال بنایا ہوا ہے،ہر طبقے میں ہمیں چند ہی خاندان نظر آتے ہیں،ان خاندانوں نے ہر چیز پر قبضہ کیا ہوا ہے ہمیں بےروزگاری دی ہوئی ہے۔

کراچی میں طلبا و طالبات سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہاکہ ہم جو کرسکتے ہیں وہ ہم کررہے ہیں، نوجوانوں کو روزگار دینےکیلئےیہ شروع کیا،اگر کوئی آگے پڑھنا چاہے گا ہم اس طالب علم کو آگے بھی پڑھائیں گے،آپ سب نے اچھے سے پڑھنا ہے چھٹی نہیں کرنی ہے،جو بچے اپنی پڑھائی مکمل کریں گے ان کیلئے قابل جاب پورٹل بھی موجود ہے،طلبہ کیلئے مزید روزگار کے مواقع بھی فراہم کریں گے۔

لیکن یہ ایک پارٹی ہے جو یہ کام تن تنہا کررہی ہے،اب ہم کراچی سے نکل کر لاہور میں بھی اس پروگرام کو لانچ کرنے جارہے ہیں، ہم پورے پاکستان کے نوجوانوں کو پڑھائیں گے،ان کا مزید کہناتھا کہ اس ملک میں ٹیلنٹ کی بھرمار ہے، خزانے بہت ہیں،تھوڑے سے لوگوں نے ہمارے ہزاروں اربوں روپے پر قبضہ کیا ہوا ہے،یہ کون لوگ ہیں جو ہم پر مسلط ہیں جو ہمارے وسائل پر قابض ہیں،جو لوگ باہر جاتے ہیں وہ جانتے ہیں کہ کتنی محنت کرنی پڑتی ہے،نوجوانوں باہر نہیں جانا ہے، جتنی محنت باہر جاکر کرتے ہیں اسکی آدھی یہاں کرلیں،آدھی محنت ہی کرلیں تو ہم اس سے زیادہ اچھے سے یہاں کما سکتے ہیں،آپ سب نوجوان کامیاب ہوں گے سب آگے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:موسم سے متعلق بڑی پیشگوئی

مزیدخبریں