(ویب ڈیسک)دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹس کی فہرست جاری کردی گئی ہے جس میں سنگا پور پہلے نمبر پر جبکہ پاکستان102ویں نمبر پر موجود ہے۔
تفصیلات کے مطابق ہینلے اینڈ پارٹنرز کی جاری کی گئی فہرست میں ایشیائی ملک سنگاپور کے پاسپورٹ کو طاقتور ترین قرار دیا گیا ہے۔سنگاپور کے پاسپورٹ رکھنے والے افراد 195 ممالک میں ویزا کے بغیر سفر کرسکتے ہیں۔ فرانس، جرمنی، اٹلی، جاپان اور سپین کے پاسپورٹس مشترکہ طور پر دوسرے نمبر پر موجود ہیں جن کے حامل افراد کو 192 ممالک میں ویزا فری رسائی حاصل ہوجاتی ہے۔آسٹریا، ڈنمارک، جنوبی کوریا، فن لینڈ، آئرلینڈ، لگسمبرگ، سویڈن اور نیدرلینڈز کے پاسپورٹس 191 ممالک میں ویزا فری داخلے کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔امریکی پاسپورٹ کے حامل افراد 186 ممالک تک ویزا فری سفر کرسکتے ہیں اور یہ 8 ویں نمبر پر رہا۔
یہ بھی پڑھیں:یونیورسٹی طالبہ کا لباس سے متعلق سخت قوانین پر بیہودہ احتجاج
پاکستان کمزور ترین پاسپورٹ رکھنے والا 5 واں ملک قرار پایا ہے۔مجموعی طور پر پاکستانی پاسپورٹ کے حصے میں 102 واں نمبر آیا اور اس پر 33 ممالک میں ویزا فری داخلہ ممکن ہے۔یمن بھی پاکستان کے ساتھ مشترکہ طور پر 102 ویں نمبر پر موجود ہے۔پاکستان اور یمن سے نیچے عراق (103)، شام (104) اور افغانستان (105) رہے۔اسی طرح صومالیہ (101)، نیپال (100)، لیبیا (100)، بنگلادیش (99)، فلسطین (99) اور شمالی کوریا (98) کے پاسپورٹس پاکستان سے اوپر ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:موسم سے متعلق محکمہ موسمیات کی بڑی پیشگوئی