سپین کے سیلاب زدہ علاقے کے دورے کے دوران مقامی افراد کا احتجاج،بادشاہ پر کیچڑ پھینک دیا

Nov 03, 2024 | 20:27:PM
سپین کے سیلاب زدہ علاقے کے دورے کے دوران مقامی افراد کا احتجاج،بادشاہ پر کیچڑ پھینک دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سپین کے بادشاہ فیلیپ  سیلاب زدہ علاقے کا دورہ کرنے پہنچے تو  مقامی افراد کے  احتجاج کے باعث مشکل میں پڑگئے۔

تفصیلات کے مطابق سپین کے بادشاہ فیلیپ اور ملکہ لتیزیا نے آج ویلنسیا شہر کے سیلاب سے متاثر ہ علاقے  پائیپورٹا کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران مقامی لوگوں نے بادشاہ اور ملکہ کو دیکھتے ہی احتجاج شروع کردیا اور ان پر کیچڑ  پھینکنے لگے۔سکیورٹی اہلکار چھتریوں کی مدد سے بادشاہ اور ملکہ کو بچانے کی کوشش کرتے رہے جبکہ اس دوران مقامی لوگ بادشاہ کو دیکھ کر ’قاتل، قاتل‘  کے نعرے لگاتے رہے۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کی جانب سے جاری کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بادشاہ فیلیپ کچھ لوگوں سے گفتگو کررہے ہیں جو بادشاہ کو بتارہے ہیں کہ صورتحال کے بارے میں پہلے سے معلوم تھا لیکن کسی نے کچھ نہیں کیا۔بادشاہ کے دورے کے دوران مقامی افراد ’واپس جاؤ‘ کے نعرے بھی لگاتے رہے۔

خیال رہے کہ سپین میں4 روز قبل آنےوالے تاریخ کے بدترین سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 214 ہوگئی ہے۔رپورٹ کے مطابق طوفانی بارشوں اورسیلاب کے باعث 2 ہزار افراد اب بھی لاپتا ہیں جبکہ متعدد لوگ اب تک اپنے گھروں اور دیگر جگہوں پر پھنسے ہوئے ہیں اور مدد کے منتظر ہیں۔

سپین کے وزیر اعظم پیڈرو سانچیز نے سیلاب زدہ علاقے ویلنسیا میں پھنسے ہوئے لوگوں کی مدد کے لیے 10ہزار فوجی اور پولیس اہلکار بھیجنے کاحکم دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹس کی فہرست جاری،پاکستان کا کونسانمبر؟جانیے