پی ٹی آئی ورکرز اتحاد کا تنظیم پر عدم اعتماد،صدرلاہور کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

Nov 03, 2024 | 20:47:PM

(عثمان خادم کمبوہ)پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) ورکرز اتحاد نے لاہور تنظیم پر عدم اعتماد کا اظہار کیا ہے،ورکرز اتحاد نے صدر لاہور ریجن کے خلاف احتجاج بھی کیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی ورکرز اتحاد نے عزیزبھٹی ٹاؤن میں احتجاجی مظاہرہ کیا ہے ،مظاہرین نے صدر پاکستان تحریک انصاف لاہور شیخ امتیاز محمود کے خلاف احتجاج کیا ہے،مظاہریں کا دعوٰی ہے کہ شیخ امتیاز محمود کرپٹ صدر ہیں، صدر پی ٹی آئی لاہور پیسے لے کر عہدے بانٹ رہے ہیں،ہم پی ٹی آئی لاہور تنظیم کے خلاف محاظ کھڑا کریں گے،مظاہرین نے مطالبہ کیا ہے کہ مرکزی قیادت لاہور تنظیم کو تبدیل کرے۔

علاوہ ازیں، مظاہرین نے لاہور تنظیم کے خلاف حلف نامے جمع کروائے۔ 

یہ بھی پڑھیں: شیخ حسینہ کیخلاف عالمی فوجداری عدالت میں مقدمہ کی درخواست دائر

مزیدخبریں