گھر سے کام کرنے والے افراد کو ویلکم کرنے والا ملک

Nov 03, 2024 | 21:58:PM
گھر سے کام کرنے والے افراد کو ویلکم کرنے والا ملک
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) کیا آپ کام کرتے ہوئے دنیا کی خوبصورتی کو دیکھنے کا خواب دیکھ رہے ہیں؟ افریقی ملک کینیا آپ کو اس خواب کو حقیقت بنانے کی پیشکش کر رہا ہے۔

 کینیا کی حکومت نے حال ہی میں ایک نئے ویزا پروگرام کا اعلان کیا ہے جو ڈیجیٹل نوماڈ ورک پرمٹ کے نام سے جانا جاتا ہے،جس کا مقصد عالمی ڈیجیٹل پروفیشنلز کو کینیا میں رہائش اور کام کرنے کی سہولت فراہم کرنا ہے۔

کینیا کے صدر ولیم روتو نے اس پروگرام کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ یہ ویزا خاص طور پر ان افراد کیلئے ڈیزائن کیا گیا ہے جو اپنی ملازمت کے باعث سفر کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔اس پروگرام کے تحت،آپ کو کینیا کی قدرتی خوبصورتی کا لطف اٹھاتے ہوئے کام کرنے کا موقع ملے گا،جبکہ آپ کی روزمرہ زندگی کا معیار بھی بہتر ہوگا۔

واضح رہے کہ یہ ویزا پروگرام کینیا میں غیر ملکی سرمایہ کاری اور سیاحت کو بڑھانے کی حکمت عملی کا حصہ ہے۔ڈیجیٹل نوماڈ ویزے کے حصول کیلئے امیدواروں کو چند ضروری شرائط پوری کرنی ہوں گی۔

ان کے پاس ایک فعال پاسپورٹ،کینیا سے باہر ملازمت کا ثبوت اور کینیا کے اندر رہائش کا ثبوت ہونا لازمی ہے۔علاوہ ازیں انہیں یہ ثابت کرنا ہوگا کہ وہ کسی قسم کے جرائم میں ملوث نہیں ہیں۔امیداوار کی کم از کم سالانہ آمدنی 53,922 ڈالرز ہونی چاہیے۔

تاہم ابھی تک یہ واضح نہیں ہوا ہے کہ یہ ویزا کب تک دستیاب ہوگا،یا اس کی مدت اور فیس کے بارے میں مزید تفصیلات کیا ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اروشی روٹیلا نے شاہ رخ خان کی سالگرہ کی خصوصی ویڈیو شیئر کردی

اس پروگرام کے ساتھ ہی کینیا کی حکومت نے یہ بھی اعلان کیا ہے کہ سیاحت یا کاروبار کے مقصد سے آنے والے غیر ملکی افراد 90 دن تک ویزا فری قیام کر سکتے ہیں۔