حریت رہنما یسین ملک کا تہاڑ جیل میں بھوک ہڑتال کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اویس کیانی) حریت رہنما یسین ملک کی جانب سے تہاڑ جیل میں بھوک ہڑتال کا اعلان کر دیا گیا، اس حوالے سے یسین ملک کی بیٹی رضیہ سلطانہ نے ویڈیو پیغام جاری کر دیا۔
اپنے جاری کردہ ویڈیو پیغام میں رضیہ سلطانہ نے کہا کہ میرے بابا یسین ملک کشمیر کی تحریک آزادی کے نیلسن منڈیلا ہیں، میرے بابا نے اعلان کیا ہے کہ وہ تادم مرگ بھوک ہڑتال کریں گے، یسین ملک جیل میں بھارتی تشدد کیخلاف کررہے ہیں، یسین ملک کو غیرقانونی طور پر ان جرائم پر قید کیا گیا ہے جو انہوں نے نہیں کیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ بھوک ہڑتال یسین ملک کیلئے جان لیوا ہوسکتی ہے کیونکہ ان کو صحت کی سہولیات نہیں مل رہیں، یسین ملک کو قانونی معاونت نہیں مل رہی اور انہیں عدالت میں پیش نہیں کیا جارہا، یسین ملک کیلئے دل اور گردے کے امراض جان لیوا ہوسکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی رہنما رہائی کے بعد گھر پہنچ گئے،شاندار استقبال
رضیہ سلطانہ نے کہا کہ میں دنیا سے اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے یسین ملک کی حفاظت کی اپیل کرتی ہوں، یسین ملک کی صحت کیلئے آواز اٹھانے کیلئے پاکستانی عوام سے اپیل کرتی ہوں، اقوام متحدہ ، چینی صدر اور امریکی صدر سے اپیل کرتی ہوں میرے پاپا کی جان بچا لیں۔