(مانیٹر نگ ڈیسک ) سعودی عرب میں سو شل میڈیاپر وائرل کی گئی ایک ویڈیو نے دو پاکستانیوں کو جیل کی ہوا کھلادی۔صوبہ الجوف میں پولیس نے عوام کو گمراہ کرنے والی ویڈیو بنانے کے الزام میں دو افراد کو گرفتار کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق عر ب میڈیا کی ایک رپو رٹ میں کہا گیا ہےکہ ویڈیو بنانے والے ملزمان کی عمریں 30 سال ہیں اور ان کا تعلق پاکستان سے ہے۔مقامی پولیس کے مطابق گرفتار نوجوانوں نے دکان کے سامنے ویڈیو بنائی اور اس میں فائرنگ کی آوازیں بھی شامل کیں تاکہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوسکے۔
ملزمان کے اکاونٹس سے شیئر کی گئی ویڈیو تیزی سے وائرل ہوگئی تھی اور عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا تھا۔ دونوں ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:وزیر اعظم عمران خان نے کبھی اہم قومی امور میں پارلیمنٹ کو اہمیت نہیں دی۔۔پروگرام ڈی این اے میں تجزیہ کا روں کی رائے