فصلوں کی خریداری میں تاخیر پر کسانوں کا مودی حکومت کیخلاف بڑا احتجاج
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک) فصلوں کی خریداری میں تاخیر پر ریاست ہریانا میں کسانوں کا مودی حکومت کیخلاف بڑا احتجاج ، حکومت مخالف نعرے بازی کی۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا کی ایک رپو رٹ میں کہا گیا ہے کہ احتجاج کے دوران کرنال، امبالا اور سرسا میں جھڑپیں ہوئیں۔ کسانوں نے پولیس کی رکاوٹیں توڑ ڈالیں۔ مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے پولیس نے واٹر کینن کا استعمال کیا۔
میڈیا رپو رٹس کے مطابق مودی حکومت نے خریف کی فصلوں کی خریداری یکم اکتوبر سے 11 اکتوبر کردی تھی۔فصلوں کو محفوظ کرنے کی سہولت نہ ہونے پر بھارتی کسانوں نے احتجاج کیا۔احتجاج کے بعد ہریانا حکومت نے 3 اکتوبر سے فصلوں کی خریداری شروع کرنے کی اجازت دی۔
یہ بھی پڑھیں:پاناما پیپرز کے بعد پینڈورا پیپرز کا انکشاف ۔۔کھلبلی مچ گئی