سالانہ قرضوں کی رپورٹ2020-21جاری،مجموعی قرض میں37 ارب ڈالرز کا اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) وزارت خزانہ نے سالانہ قرضوں کی رپورٹ 2020-21 جاری کردی ۔ایک سال میں ملک کے مجموعی قرض میں 37 ارب ڈالرز کا اضافہ ہوگیا۔
وزارت خزانہ کےمطابق جون 2021 تک ملکی مجموعی قرض 253 ارب ڈالرز تک پہنچ گیا ۔جون 2020میں ملکی مجموعی قرض 216 ارب ڈالرز تھا ۔جون 2021 تک مقامی قرضوں کا کل حجم 167 ارب ڈالرز ہے ۔جون 2020 میں مقامی قرضوں ما کل حجم 138 ارب ڈالرز تھا ۔جون 2020 میں غیر ملکی قرض کا حجم 78 ارب ڈالرز تھا۔ وزارت خزانہ کے اعداد وشمار میں بتایا گیا ہے کہ جون 2021 میں غیر ملکی قرضوں کا حجم 86 ارب ڈالرز تک پہنچ گیا ۔جون 2021 میں ڈالر کا ریٹ 157 روپے 30 پیسے تھا ۔جون 2020 میں ڈالر کا ریٹ 168 روپے 20 پیسے تھا ۔ جون 2021 تک ملکی قرض 39 ہزار 859 ارب روپے تک پہنچ گیا ۔جون 2022 میں ملکی قرض 36 ہزار 399 ارب روپے تھا ۔ جون 2021 تک حکومتی قرض 35 ہزار 756 ارب روپے تک پہنچ گیا۔ جون 2020 میں حکومتی قرض 33 ہزار 235 ارب روپے تھا ۔ جون 2021تک ملکی قرض بلحاظ جی ڈی پی 83.5 فیصد تھا۔ وزارت خزانہ کےمطابق جون 2020 میں ملکی قرض بلحاظ جی ڈی پی 87.5 فیصد تھا ۔ ایک سال میں ملکی قرض بلحاظ جی ڈی پی 4 فیصد کم ہوا ۔
یہ بھی پڑھیں: کورونا سے35افراد جاں بحق،1656نئے کیسز رپورٹ