پشاور میں ڈینگی بے قابو۔۔مزید 371 افراد میں تصدیق

Oct 03, 2021 | 09:42:AM
لاہور،پشاور اور اسلام آباد ، راولپنڈی، پنجاب
کیپشن: پشاور میں ڈینگی بے قابو ہو گیا،مزید 371 افراد میں تصدیق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)لاہور،پشاور اور اسلام آباد میں ڈینگی مچھر کے وار جاری ہیں، پشاور کے دو ہسپتالوں میں مزید 371 مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوگئی ۔

رپورٹس کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب سے ڈینگی کے 173 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، 125 مریض لاہور اور 26 مریض راولپنڈی سے سامنے آئے ہیں۔اسلام آباد میں ڈینگی وائرس سے مزید 54 افراد بیمار ہو گئے جس کے باعث دارالحکومت میں ڈینگی مریضوں کی تعداد 463 ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا سے35افراد جاں بحق،1656نئے کیسز  رپورٹ