عبدالقدوس بزنجو وزیراعلیٰ بننے کے خواہشمند۔ مولانا عبدالواسع سے ملاقات
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک) سپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالقدوس بزنجو صوبے کا وزیراعلیٰ بننے کیلئے متحرک ہوگئے۔
سپیکر بلوچستان اسمبلی اور بلوچستان عوامی پارٹی (باپ) کے رہنما عبدالقدوس بزنجو اب وزیراعلیٰ بلوچستان بننے کے خواہشمند ہیں اور اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ عبدالقدوس بزنجو کے قریبی ساتھی اور صوبائی وزیر نے جے یو آئی بلوچستان کے امیر مولانا عبدالواسع کی کراچی میں واقع رہائش گاہ میں اہم ملاقات کی ہے اور جے یو آئی سے وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کو ہٹانے کے لئے مدد بھی طلب کی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ صوبائی وزیر نے مولانا عبدالواسع سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جام کمال کو وزارت اعلیٰ سے ہٹاکر عبدالقدوس بزنجو کو وزیر اعلیٰ بنوانے میں تعاون چاہیے تاہم عبدالواسع نے جواب دیا کہ ہماری جماعت کسی کے مفاد میں استعمال نہیں ہوگی، اگر عبدالقدوس بزنجو اور ناراض لوگ جام کمال کو ہٹانے کیلئے سنجیدہ ہیں تو پہلے وزارتوں سے استعفیٰ دیں، استعفے دے کر ناراض لوگ خود جام کمال کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لائیں، ناراض گروپ عدم اعتماد کی تحریک لیکر آئے اپوزیشن ساتھ دی گی۔
یہ بھی پڑھیں: ایسا کیا ہوا ۔۔ رکن پارلیمنٹ نے اسمبلی میں گولی مار کر خودکشی کرلی