شاہ رخ کا بیٹا منشیات پارٹی میںVIPگیسٹ، پکڑے جانے پر جرم کا اقرار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت کے نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے ہفتہ کی شام ممبئی سے گوا جاتے ہوئے ایک بحری سفر ی جہاز (کروز)پر سوار منشیات استعمال کرنیوالی پارٹی پر چھاپہ مار کر 12 افراد کو حراست میں لیا ہے، جس میں 9 مرد اور 3 لڑکیاں شامل ہیں۔ ان میں سب سے بڑا نام شاہ رخ خان کے بیٹے آرین خان کا ہے، این سی بی نے تمام حراست میں لئے گئے افراد سے پوچھ گچھ شروع کر دی ہے۔
بھارتی نجی ٹی وی چینل کی ویب رپورٹ میں این سی بی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہےکہ پوچھ گچھ میں اداکار شاہ رخ کے بیٹے آرین خان نے مانا کہ وہ اس پارٹی کا حصہ تھا۔ اس نے یہ بھی مانا کہ اس سے غلطی ہوئی۔ ذرائع کے مطابق آرین نے شوقیہ طور پر ڈرگز کے استعمال کی بات بھی قبول کی ہے۔
ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ سپر سٹار شاہ رخ خان نے اپنے بیٹے کی حراست سے متعلق مشہور وکیل ستیش مانشندے سے رابطہ کیا ہے۔ اس بارے میں فی الحال نہ تو این سی بی اور نہ ہی شاہ رخ خان کی طرف سے کوئی باضابطہ بیان آیا ہے۔ این سی بی ذرائع کے مطابق ابتدائی پوچھ گچھ میں اداکار کے بیٹے نے بتایا تھا کہ اسے کروز پر صرف وی آئی پی گیسٹ کے طور پر مدعو کیا گیا تھا۔ اسے اس بات کی بالکل بھی خبر نہیں تھی کہ کروز پر ڈرگز پارٹی ہونے والی ہے۔ آرین نے یہ بھی بتایا کہ کروز پر آنے کے لئے ان سے کسی بھی طرح کی کوئی فیس نہیں لی گئی تھی اور انہیں پارٹی کا صرف چہرہ بنایا گیا تھا۔ حالانکہ اس کے بعد این سی بی افسران نے اس کا موبائل فون ضبط کرلیا، جس میں ڈرگز میسجز ملے۔ اطلاع کے مطابق، اس پارٹی میں شامل ہونے کے لئے 80 ہزار روپئے فیس لی گئی تھی۔ این سی بی ذرائع کے مطابق اداکار کے بیٹے کے پاس سے بھی کچھ منشیات برآمد ہوئی ہیں۔رپورٹ کےمطابق نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے جہاز میں پارٹی کا انعقاد کرنے والے منتظمین کو سمن جاری کیا ہے۔ این سی بی ذرائع کے مطابق اس پارٹی کو 6 لوگوں نے مل کر منعقد کیا تھا۔ سبھی کو 11 بجے این سی بی کے سامنے پیش ہونے کو کہا گیا ہے۔
شاہ رخ خان کے صاحبزادے جس ریو پارٹی سے گرفتار ہوئے اس کی ایک جھلک#SRKSon #AryanKhan pic.twitter.com/i3vw9kKh67
— Sarfraz Raja (@Sarfraz_Raja90) October 3, 2021
یہ بھی پڑھیں: سبحان اللہ۔۔ جانوروں میں بھی مدد کا جذبہ انتہا پر ۔۔ ویڈیو خوب وائرل