امی سوئی ہوئی ہیں۔۔لاش کیساتھ باتیں۔۔کمسن بیٹیاں کئی دن تک ماں کی موت سے بے خبر

Oct 03, 2021 | 14:17:PM

(ویب ڈیسک)ماں باپ کا سایہ اولاد کے لئے کسی نعمت سے کم نہیں،والد انتقال کرجائے تو ماں اپنے بچوں کی پرورش میں کوئی کمی نہیں آنے دیتی اور اگر باپ کے بعد ماں بھی دنیا چھوڑ جائے تو معصوم بچے کیا کریں اسی طرح کا ایک واقعہ فرانس میں پیش آیا جہاں ماں کے انتقال سے بے خبر دو معصوم کم سن بچیاں کئی روز تک سمجھتی رہیں کہ ان کی والدہ سو رہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق  یہ دل سوز واقعہ فرانس کے شہر رینس میں پیش آیا جہاں ایک گھر میں خاتون اچانک چل بسی، خاتون کی دو بیٹیاں جن کی عمر  5 اور 7 سال  ہے  یہی سمجھتی رہیں کہ ان کی والدہ سورہی ہیں۔ اگر بیٹیوں کو کوئی ماں سے کام ہوتا تو ہلکی آواز میں ماں کی لاش کے پاس آکر بات کرتیں جواب نہ آنے پر ایک دوسرے کو بولتی کہ امی سوئی ہوئی ہیں،  بچیوں کے بغیر اطلاع کے طویل غیرحاضری پر سکول کی جانب سے پولیس کو اطلاع دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: عمر شریف کی وفات کے بعد بیوی کا پہلا ویڈیو پیغام آ گیا
 جب پولیس گھر پر پہنچی تو بچیوں نے پولیس اہلکاروں سے کہا کہ’’خاموش رہو‘‘ امی سورہی ہیں،تاہم پولیس اہلکار اصرار کرکے گھر کے اندر داخل ہوئے تو انہیں خاتون کی لاش ملی۔ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق خاتون کی موت طبعی تھی، پولیس کا کہنا ہے کہ 31 سالہ خاتون کا آبائی تعلق افریقی ملک آئیوری کوسٹ سے تھا۔ دونوں بچیوں کو ابتدائی طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کے طبی معائنے کے بعد  دیکھ بھال کے ادارے میں منتقل کردیا گیا،  فی الحال تحقیقات میں یہ واضح نہیں ہوسکا کہ خاتون کی موت کو کتنا عرصہ گزرا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: سابق شوہر کی خاتون سے زیادتی۔۔ظالم نے بعد میں وہ کام کیا کہ انسانیت بھی شرما جائے 

مزیدخبریں